سعید احمد: لاہوراورکراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کی کچھ فضائی حدودبندکرنےکافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کامخصوص حصہ ایک ماہ کیلئےبندکرنےکافیصلہ کر لیا،مخصوص فضائی حدودصبح4تا صبح 8 بجے تک بند رہے گی،اس دوران کمرشل پروازوں کافلائٹ آپریشن متبادل روٹس کےذریعےجاری رہےگا،فضائی حدودیکم سے31مئی تک بند رہے گی۔
فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا،اس سلسلے میں فلائٹ آپریشن خاص متاثر نہیں ہوگا۔