ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں: محسن نقوی

 محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی،محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر ،محنت کش کو سلام پیش کرتا ہوں،یکم مئی قربانی، ہمت اور جہدوجہد کا روشن باب ہے،ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ صرف آج بلکہ ہر دن،محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔

  اُنہوں مزید کہا کہ  ہم ملک کی تعمیروترقی میں محنت کشوں کی جدوجہد کو خراج تحسین کرتا ہوں،تیز رفتار وپائیدار ترقی محنتی ،پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے ممکن ہے۔