ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی تعمیر و ترقی کے لئے مزدور طبقہ کے کردار کو سراہتے ہیں:  آئی جی پنجاب

ملکی تعمیر و ترقی کے لئے مزدور طبقہ کے کردار کو سراہتے ہیں:  آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :  آئی جی پنجاب نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن پر  آئی جی پنجاب  نے کہا کہ  یوم مئی پر محنت کشوں کی حفاظت اور حقوق کے تحفظ کا عزم دہراتے ہیں، وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے تحت محنت کش طبقہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے،محنت کشوں، گھریلو ملازمین کے استحصال اور تشدد پر زیرو ٹالیرنس ہے،ملکی تعمیر و ترقی کے لئے مزدور طبقہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔