جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے رہنماﺅں نے ملاقات کی،اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود ،مخدوم سید مرتضیٰ محمود ،مخدوم سید مصطفی محمود موجود تھے، زرداری ہاؤس میں سیاسی زعما کی شمولیت کے موقع پر پی پی پی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ، ملک فیاض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اور عبدالقادر شاہین بھی موجودتھے۔

 مظفرگڑھ سے پنجاب حکومت کے سابق وزیر سید ہارون احمد سلطان بخاری مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہوئے، وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اصغر جٹ پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کرپیپلزپارٹی کے قافلے میں شامل ہو گئے، خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ مسلم لیگ ن سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے،مظفرگڑھ کے پی پی 271 کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ مسلم لیگ ق سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔

بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامر وٹو اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوئے۔

 صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کیا اور مبارک باددی۔

Bilal Arshad

Content Writer