ویب ڈیسک: ہارون آباد کے نواحی علاقہ ہیڈ سیون آر کے قریب رکشہ ہاکڑہ نہر میں گر گیا۔
افسوسناک حادثے میں بچی سمیت تین خواتین جاں بحق ہو گئیں رکشہ میں 9 افراد سوار تھے، پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایک بچی تا حال نہیں مل سکی۔ مرنے والوں میں، 45 سالہ ارشاد بی بی، 50 سالہ شمیم اور تین سالہ یاسمین شامل ہیں۔
14 ماہ کی آسیہ بی بی کی تلاش جاری ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔