ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کیلئےامڈ رہے ہیں، عمران خان 

ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کیلئےامڈ رہے ہیں، عمران خان 
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئےامڈ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت پر حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  یومِ مئی کی ہماری ریلی میں اہلِ لاہور کی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ یہ تو محض ریلی کی ابتداء تھی، ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئےامڈ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنےدلوں میں پالتےہیں۔

عمران خان نے ناصر باغ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے آپ سب نے اس ریلی کو کامیاب بنایا۔مجھے وزیر آباد میں مارنے کی کوشش کی گئی۔پاکستان میں ہم قانون انصاف کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں۔یہ الیکشن تب کروائیں گے جب عمران خان راستے سے ہٹ جائے۔ حکومت تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔میرے کارکنان کو سیکورٹی آفیسر کو پکڑا جارہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مزاکرات میں صرف ایک بات ہو گی 14مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم مزاکرات کرنے کو  تیار ہیں۔14مئی سے پہلے اسمبلیاں نہ ڈیسول کی تو پھر تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اورکارکنان واپس روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer