نیب نے عثمان بزدار کو طلب کر لیا

نیب نے عثمان بزدار کو طلب کر لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود  بٹ : آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا کیس، نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔
 نیب حکام نے سردار عثمان بزدار کو کل طلب کیا ہے۔نیب نے گزشتہ پیشی پر عثمان بزدار سے جواب نامہ طلب کیا گیاتھا۔عثمان بزدار نے گزشتہ پیشی پر سوالنامہ کے جوابات دینے سے معذرت کی تھی۔ذرائع کےمطابق نیب حکام نے عثمان بزدار سے تونسہ اور ڈی جی خان میں جاری کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات بھی پوچھ رکھی ہیں۔نیب نے عثمان بزدار سے مبینہ فرنٹ مینوں کا بھی ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔عثمان بزدار کے عدم تعاون کی صورت میں 3 مئی کو عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔