( راؤ دلشاد)فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اس کے اہل خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کا آغاز کر سکتا ہے،نیب لاہور نے وضاحت کردی ۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرا نولہ کے چیئر مین مین رہے،آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا ان کے اہل خانہ کےخلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، نیب فرح خان کیس کی شفاف انداز مین تحقیقات کرے گا، فرح خان کے خلاف انکوائری نیب لاہور کو ریفر کی گئی ہے۔