یکم مئی،مریم نواز نے محنت کش طبقے کو کیا پیغام دیا؟

Maryam nawaz tweet,Labour day
کیپشن: Maryam nawaz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ ملک بھر میں، ہر شعبے میں اپنا خون پسینہ دینے والے محنت کشوں کی زندگی کو بہتر اور آسان بنایا جائے۔
مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ میری دھرتی کے اور دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام۔ مزدوروں کے حقوق کی دنیا میں پہلی آواز ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند کی اور حکم دیا کہ مزدور کو اس کا حق اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔

انہوں نے لکھا کہ ضروریات زندگی، ایک محنت کش کی اجرت میں پوری ہوسکیں کیونکہ یہ محنت کش ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن اور روشن پاکستان کے معمار ہیں۔