اے این پی کے اہم رہنما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اے این پی کے اہم رہنما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات سے منتخب عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وقار خان کو  دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد وفات پا گئے۔ 

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے سوات سے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

محمود خان نے مرحوم کے اہل خانہ سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل عطا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقار احمد خان کے اچانک انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسفند یار ولی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے روز اول سے قومی تحریک میں اپنے مشران کے ہمراہ ایک اہم اور متحرک کردار ادا کیا، پارلیمانی سیاست میں بھی وہ اپنے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ لڑتے رہے ہیں۔

خیال رہےکہ وقار خان 2018 کے عام انتخابات میں پی کے7 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔