ڈالر کی قدر میں اچانک زبردست کمی ریکارڈ

ڈالر کی قدر میں اچانک زبردست کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا،اپریل کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے دیگر کرنسیاں بھی سستی ہوگئیں، انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 53پیسے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے جمعہ کے روز  انٹر بینک میں ڈالر 6.53 روپے سستاہوگیا۔ جبکہ  ڈالر سستا ہونے سے دیگر کرنسی بھی سستی ہوگئیں۔ ایک ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 166.70 سے سستا ہوکر 160.17 روپے کا ہوگیا۔ ڈالر سستا ہونے سے یورو ، برطانوی پاؤنڈ ، سعودی ریال اور امارتی درہم بھی سستا ہوگیا۔ اپریل میں یورو 8.96 روپے سستا ہوگیا۔ ایک ماہ میں یورو 183.14 سے کم ہوکر 174.18 روپے کا ہوگیا۔

ایک ماہ میں برطانوی پاونڈ 5.68 روپے سستا ہوا، اپریل میں برطانوی پاونڈ 205.41 سے کم ہوکر 199.73 روپے کاسعودی ریال 1.77 روپے سستا ہوکر 42.60 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک ماہ میں امارتی درہم 1.78 روپے سستا ہوکر 43.60 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹربینک میں ڈالر161 روپے سے نیچے آگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 161.61 سے کم ہوکر 160.17 پر بند ہوا تھا۔  فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھاکہ روپے کی قدر میں بہتری حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور دیگر معاشی معاملات کے باعث ہوا ہے۔

یار رہے کہ عالمگیر وبا کے باعث عالمی سطح پر تجارت متاثر ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے،  عالمی بینک کے مطابق اجرت، ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی، میزبان ممالک میں معاشی بحران سے ملازمتوں میں کمی کا خطرہ ہے۔ کم درمیانی آمدنی والے ممالک کو ترسیلات زر میں 19.7 فیصد کمی ہوسکتی ہے، متعدد کمزور گھرانوں کے لیے اہم معاشی لائف لائن نقصان کو ظاہر کرتی ہے۔

کورونا نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معی‍شت کی دھجیاں اڑا دی ہیں,سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں   ڈالر کم ہو گئی.
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer