ویب ڈیسک : ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 8 کے گروپ 1 کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کلکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 40، جیس ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیسمن 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ تلک ورما نے 27 اور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔