ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : موجودہ امن و امان کی صورتحال میں وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزتعیناتی کی منظوری دے دی گئی ۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سےمنظوری لے لی گئی ہے۔ گلگت، سکردواورشگر کےاضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کی گئی ہے۔ مطلوبہ تعداد میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسزکوتعینات کرنے کی منظوری لی گئی ہے ۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کااطلاق فوری طور پر ہوگا ۔ فوج اورسول آرمڈفورسز کی تعیناتی ابتدائی طور پر 14 روز کےلیے ہوگی۔ پاک فوج کوآئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ سول آرمڈفورسزکی تعیناتی انسداد دہشگردی ایکٹ1997 کے تحت کی گئی ہے۔