ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور ہمیں اُس پر دلی رنج ہے, اقوامِ متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔ خواجہ آصف نے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں اگر ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو یہ دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کو پرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچیں۔
ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور ہمیں اُس پر دلی رنج ہے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 1, 2026
پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا…
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔