ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتقام کا فرض اداکرنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے: ایرانی صدر

انتقام کا فرض اداکرنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے: ایرانی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ ہے۔

گزشتہ روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ انتقام کو اپنا جائز حق اور فرض سمجھتےہیں، انتقام کا فرض اداکرنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ثابت قدم، تدبیر میں عمیق اور راہِ حق میں استقامت کے پیکر تھے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای عزت، حکمت اور استقامت کا ایک دائمی ورثہ چھوڑ گئے، ایسی عظیم شخصیت کی شہادت بلاشبہ ایک بڑا نقصان اور دل خراش غم ہے، جو پرچم آیت اللہ خامنہ ای نے بلند کیا، اسے مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔