ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سےدلی صدمہ پہنچا:بیرسٹر گوہر کا اظہار افسوس

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سےدلی صدمہ پہنچا:بیرسٹر گوہر کا اظہار افسوس
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سےدلی صدمہ پہنچا، آج تمام مسلم دنیا کے لیے غم اور افسوس کا دن ہے۔

 تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کے لیے کسی لیڈر کو مارنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشتگردی ہے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، ایران کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں تھا بلکہ اپنا دِفاع کرنا ایران کا حق تھا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم ایران کے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 واضح رہے کہ ایران سرکاری میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای گزشتہ روز ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی، سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔