ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا  محکمہ جیل خانہ جات میں خالی آسامیوں پر  بھرتیوں کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا  محکمہ جیل خانہ جات میں خالی آسامیوں پر  بھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:  پنجاب حکومت نے  محکمہ جیل خانہ جات میں خالی آسامیوں پر  بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق محکمے میں  گریڈ 12 کی جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 171 آسامیوں پر  بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ پنجاب کی ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ان اسامیوں پر بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی بھرتی کے لیے جلد پی پی ایس سی اشتہار جاری کرے گا جبکہ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور دیگر مراحل کے بعد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق بھرتی کا عمل شفاف اور مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، اور درخواستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائیں گی۔ نئی بھرتیوں کا مقصد جیل خانہ جات میں آئی ٹی سروسز کو بہتر بنانا ہے۔