ویب ڈیسک: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، اسلامی انقلابی گارڈ کور کاخطے میں موجود 27 امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کے ردعمل میں جوابی کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور خطے میں تعینات امریکی افواج کے خلاف وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تل نوف ایئربیس، تل ابیب میں قائم فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر ہاکریا (HaKirya) اور اسی شہر میں واقع ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس کو بھی ہدف بنایا گیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دوحہ میں بھی 11 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی فورسز نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید سخت اور مختلف نوعیت کی کارروائیاں کی جائیں گی اور انتقامی سلسلہ جاری رہے گا۔
تاحال امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔