ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پرسکیورٹی ہائی الرٹ

 لاہور میں گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پرسکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں گرجا گھروں اور اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

 سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ افسران اور جوان الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ دعائیہ تقریبات اور دیگر اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے جبکہ مسیحی آبادیوں اور حساس علاقوں کے گرد سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔

انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں اور سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر کی خصوصی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جا سکے۔