ویب ڈیسک: ایران کی اعلیٰ مذہبی و سیاسی قیادت سسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی خطے میں گہرے غم و اضطراب کی فضا قائم ہو گئی ہےجبکہ عراق میں موجود مقدس روضوں پر معمول کی روشنیوں کو بند کر کے ان کی جگہ سرخ لائٹس روشن کر دی گئیں، جو انقلاب اور مزاحمت کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شہادت سے قبل مقدس روضوں پر عام روشنی کا انتظام تھا، تاہم خبر موصول ہوتے ہی پہلے تمام لائٹس بجھا دی گئیں اور پھر سوگ اور انقلابی عزم کے اظہار کے طور پر سرخ روشنیاں جلا دی گئیں۔
ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے دوران سپریم لیڈر شہید ہوئے۔
سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔