سٹی 42 : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں اوقات کار جاری کردیے ۔
اسٹیٹ بینک نے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس کے مطابق سوموار تا جمعرات آفس ٹائم صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک ہوگا ، جبکہ بروز جمعہ بینک آفس ٹائم صبح ساڑھے 8 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 1 بجے تک ہوگا ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی لین دین کے لئے بینک اوقات صبح 9 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 2 بجے تک ہوگا ، بروز جمعہ عوامی لیں دین کے لئے بینک اوقات ساڑھے 8 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 1 بجے تک ہوگا ۔ نئے اوقات کار کا اطلاق رمضان المبارک تک تمام بینکوں پر ہوگا ۔