ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کردی۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت حکومت نے کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کردی، زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، کسانوں کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دی گئی تھی، زرعی صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے سے جون 2023 تک حکومت کو 14 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔
پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیز کو خط لکھ دیا، جس کی کاپیاں وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔