ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے

 بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہے۔ملاقات میں وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

بلاول بھٹو  پارٹی سے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے  امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس کے علاوہ وہ ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا 3 دن لاہور قیام کا امکان ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer