پی ایس ایل 8: کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج مدمقابل ہونگے

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج مدمقابل ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پی ایس ایل 8 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کا آج پشاور زلمی سے ٹاکرا ہوگا جبکہ کراچی کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ آخری میچ جیتنے کے بعد کافی ایڈوانٹیج ملا ہے ورنہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں، ٹورنامنٹ کا اختتام بہتر طریقے سے کریں گے، آخری میچ میں کامیابی کیساتھ کم بیک کیا ہے، چھوٹے مارجن سے میچ ہارے ہیں جبکہ بڑے مارجن سے میچ جیتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer