اسٹیٹس سے متعلق واٹس ایپ کا نیادلچسپ فیچر متعارف

اسٹیٹس سے متعلق واٹس ایپ کا نیادلچسپ فیچر متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا میں مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹس سے متعلق فیچر متعارف کرایا جس میں آپ کسی بھی ناپسندیدہ لگائے جانے والے اسٹیٹس کو رپورٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ واٹس ایپ کمپنی اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کر رہی تھی اور اب اسے آزمائشی طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کے ناپسندیدہ اسٹیٹس کو رپورٹ کیے جانے کے بعد ماڈریشن ٹیم ارسال کیا جائے گا اور ٹیم رپورٹ ہونے والے اسٹیٹس کا فیصلہ کرے گی کہ وہ قوائد و ضوابط کے خلاف ہے کہ نہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی واٹس ایپ نے اپنا فیچر اپ ڈیٹ کیا تھا جس میں ایک وقت میں 100 تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ اس سے قبل صارفین صرف ایک وقت میں 30 تصاویر بھیج سکتے تھے تاہم اب یہ مسئلہ حل ہو گیا۔

Ansa Awais

Content Writer