کیا واقعی سلمان خان نے ساتھی اداکارہ سے خفیہ شادی کر لی؟تصویر وائرل

Salman khan,sectret marriage,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ  اداکار سلمان خان  کی خفیہ شادی کی خبریں  بھارتی میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جس پر  اداکار کے مداح حیرت میں مبتلا ہیں۔

 بھارتی اداکارسلمان خان کبھی اپنی فلموں اور کبھی شادی نہ کرنے کی خبروں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں تاہم  اداکار کی خفیہ شادی کی خبر نے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں دلہا دلہن بنے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیں اور دونوں کافی خوش بھی نظر آ رہے ہیں۔

  اداکارسلو میاں اور سوناکشی کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ، لوگ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ سلو میاں اور سوناکشی سنہا نے خفیہ شادی کرلی ہے تاہم  سلمان خان کی خفیہ شادی کی  حقیقت کچھ اور ہے۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے۔ لہذا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی محض ایک افواہ ہے اور کچھ نہیں۔

 خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب  کسی اداکار کی تصویر ایڈیٹنگ سافٹ ویئر پر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں۔ کچھ ماہ قبل مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ تیسری شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں جو  محض ایک افواہ ثابت ہوئی۔