(جنید ریاض) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں طلباء کو دیئے جانے والے وظیفوں میں مبینہ طور پر کرپشن کا معاملہ، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بد انتظامی کے امور کے حوالے سے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بدانتظامی کا معاملہ علم میں ہے، پیف میں ہونے والی بدانتظامی کے حوالے سے ایک ماہ پہلے تحقیقات کا حکم دیا، جو جلد مکمل کر لی جائیں گی، بدعنوانی میں ملوث پائے جانے والے افسران کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ معاملے میں ملوث افراد کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ قومی خزانے کا ایک ایک روپیہ اہم ہے، اس کو کسی صورت بھی ضائع ہونے نہیں دے سکتے، ماضی کی حکومتوں کے تمام منصوبوں کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں تاکہ بدعنوانی کا کوئی بھی پہلو پوشیدہ نہ رہے۔