(طاہرجمیل) نشتر زون انتظامیہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف متحرک ہوگئے، چونگی امرسدھو اور کماہاں سے 2 پٹرول مشینیں ضبط کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن مظہر علی سرور کی ہدایت پر شعبہ ریگولیشن نے انفورسمنٹ انسپکٹر عبدالقادر کی قیادت میں کی۔
اس موقع پر فیروز پور روڈ پر چونگی امرسدھو اور کماہاں میں غیر قانونی طور پر قائم 2 منی پٹرول پمپس کو سیل کرتے ہوئے پٹرول مشینیں ضبط کر لی گئیں۔ اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ منی پٹرول پمپس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی جاری رہے گی۔