ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں

عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں
کیپشن: City42 - Petroleum Products
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مہنگائی سے ستائی عوام کیلئےبری خبر، وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے سے بڑھ کر 111 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer