ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 طلبا زخمی

جیل روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 طلبا زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) جیل روڈ پر رکشہ اور ویگن میں تصادم سے رکشہ ڈرائیور اور تین طلبا زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جیل روڈ غوث الاعظم روڈ پر رکشہ اور ویگن میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور تین طلبا زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں بچوں کو سکول لیکر جانے والا رکشہ وین سے جا ٹکرایا،حادثے کے باعث وین کوبھی نقصان پہنچا جبکہ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer