ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کب بحال ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

 لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کب بحال ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاک بھارت کشیدگی کے باعث آج تیسرے روز بھی لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے، سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن 4 مارچ کو  بحال کیا جائے گا۔

گزشتہ تین روز سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہورائیر پورٹ پروازوں کیلئے بند ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک جانے اور پاکستان آنے والے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، سول ایوی ایشن کا کہنا ہے  کہ لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن4 مارچ دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گا جبکہ کراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا، پاکستان سے پہلی پرواز شام 6 بجے ٹیک آف کرے گی۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا، جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جسے جذبہ خیر سگالی کے تحت آج رہا کردیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer