لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز ہو گیا

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہوربورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان کا آغاز، چیرمین لاہور بورڈ چوہدری اسمائیل نے لارنس روڈ امتحانی سنٹرکا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا۔ رواں سال چار لاکھ اٹھانوے ہزاربچے امتحان دے رہے ہیں ۔چیرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسمائیل کا کہنا ہے کہ پہلے روز پانچ مضامین کا پیپر لیا جارہا ہے، ان پانچ مضامین میں عربی ، غذا اور غذائیت، جغرافیہ، عربی ، بزنس اسٹیڈیز، لباس اور پارچہ بافی شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ امتحان کیلئے لاہور میں 812 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ، تمام امتحانی سنٹرزمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔انکا کہنا تھا کہ کسی بھی طالبعلم یا نگران عملےکو بغیر شناخت امتحانی سنٹرز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔