پی پی ایس سی گریڈ17 میں انفارمیشن آفیسر بھرتی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

پی پی ایس سی گریڈ17 میں انفارمیشن آفیسر بھرتی نہ کرنے کا اقدام چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پبلک سروس کمیشن کےگریڈ17میں انفارمیشن آفیسر بھرتی نہ کرنےکا اقدام چیلنج، جسٹس شمس محمود مرزا آج منورشریف کی درخواست پرسماعت کریں گے۔

ذرایئع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سماعت ہوئی ہے، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ سیکٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دیا ہے اور کہا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر فیصلے کو اعلان کریں گے۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ گریڈ17 کی انفارمیشن افسر کے عہدے پر بھرتی کیلئے درخواست دی، ٹیسٹ،انٹرویو کے بعد17 جنوری کو کامیاب قرار دیا گیا،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ابھی تک تقررنامہ جاری نہیں کیا۔استدعا کی گئی کہ عدالت تقرررنامہ جاری کرنےکاحکم دے۔