ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ: قانون کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ای کورس متعارف

سپریم کورٹ: قانون کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ای کورس متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قانون کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ای کورس متعارف کرادیا گیا ۔ 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ای کورس 2026 کا افتتاح کیا، تقریب میں جسٹس میاں گل حسن سمیت مختلف بار کونسلز کے نمائندگان شریک ہوئے. 

اعلامیہ کے مطابق ای کورس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور پاکستان بار کا مشترکہ اقدام ہے. ای کورس کا مقصد نظام انصاف میں بہتری اور جدت لانا ہے. ای کورس 10 ماڈیولز اور 40 کریڈٹ گھنٹے پر مشتمل آن لائن کورس ہے۔ 

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ای کورس کا مقصد نئے وکلا کی بہتر تربیت کرنا ہے، عدالتی اصلاحات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے ۔