(ارشاد قریشی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے،کل کی ملاقات کی فہرست فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کر دی ۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالے وکلا کی فہرست میں فیصل ملک ایڈوکیٹ تابش فاروق ، علی اعجاز بٹر کا نام شامل ہے جبکہ دیگر وکلا میں بابر اعوان ، حسنین سنبل ، بلال عمر بودلہ کا نام بھی شامل ہے ۔
کل بانی سے ملاقات کےدن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کابینہ سمیت آمد بھی متوقع ہے ۔ اس کے علاوہبانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئیں گی۔