ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف ٹویٹ,لیسکو افسران کی چالاکیاں،سارا ملبہ ورکشاپ مکینک پرڈال دیا

خواجہ آصف ٹویٹ,لیسکو افسران کی چالاکیاں،سارا ملبہ ورکشاپ مکینک پرڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اکمل) وفاقی وزیر خواجہ آصف کی’ ایکس‘ پر لیسکو کی نا اہلی پر کی جاننے والی ٹویٹ کے بعد لیسکو سٹی افسران نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے  لیسکو سٹی افسران نے اپنی غفلت چھپانے کے لیے سارا ملبہ ورکشاپ مکینک پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق  خواجہ آصف کا واپڈا اہلکاروں کا رقم لیکر ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے ٹویٹ کا معاملہ پر ٹرانسفارمر کی تبدیلی کا ملبہ ایک پرائیویٹ شخص پر ڈال دیا۔ پرائیویٹ شخص شبیر کے خلاف مقدمہ میں کسی واپڈا ملازم کو نامزد نہ کیا گیا۔ایف آئی آر میں نامزد پرائیویٹ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر میں گاؤں والوں کو بھی قصور وار ٹھہرایا گیا ہے،گاؤں والوں کے کہنے پر پرائیویٹ شخص نے ٹرانسفارمر کو اتار کر مرمت کر کر لگایا ۔ 

 گزشتہ روز  میڈیا رپورٹس میں ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں میں لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر شامل ہیں۔تاہم  اب لیسکو سٹی افسران نے اپنی غفلت چھپانے کے لیے سارا ملبہ ورکشاپ مکینک پر ڈال دیا۔