ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نئے کاروباری اوقات کیا ہونگے ؟ تاحال فیصلہ نہ ہو سکا

لاہور میں نئے کاروباری اوقات کیا ہونگے ؟ تاحال فیصلہ نہ ہو سکا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:لاہور میں نئے کاروباری اوقات کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آج نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ 

ذرائع  نےبتایا ہے کہ امکان ہے نیا نوٹیفکیشن 9 بجے تک کاروباری مراکز کھلے رکھنے کا ہو گا جبکہ ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور چیمبر نے تاجر تنظیموں سے جلد دکانیں بند نہ کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آج سے مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔