ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کا 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین 

 صدر مملکت کا 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  ڈیرہ غازی خان میں کارروائی  کے دوران  4 خوارج جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین  پیش کیا

صدر مملکت نے پولیس کی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کی بہادری کو سراہا

صدر مملکت نے کہا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت نے  فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار  کیا