ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا پولیس کی جانب سے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پذیرائی

وزیر اعظم کا پولیس کی جانب سے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پذیرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے  کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسروں اوراہلکاروں کی پزیرائی کی 

وزیرِ اعظم کی کارروائی میں چار خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پزیرائی کی،

وزیر اعظم نے کہادھشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے. دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. پولیس کے افسراور جوانوں نے بروقت فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی سے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا.دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادروں کے افسراور اہلکاروں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں.