ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی حدود میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی 

  محسن نقوی نے کہا پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔   حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے ، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں  خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔