سٹی42: کوئٹہ میں دو روز کے دوران دوسرا دہشتگرد حملہ رپورٹ ہوا ہے۔
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دھماکہ میں ایک شخص شہید ہوا اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو بی ایم سی ایچ منتقل کیاجارہاہے۔
ایم ایس بی ایم سی سلطان لہڑی نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
کل ہفتے کے روز ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد شہید ہو گئے تھے۔ یہ دھماکہ ایک قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب ہوا تھا۔