ویب ڈیسک : اسرائیل کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کو رملہ جانے کی اجازت نہ دینے پر سعودی وزیر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ رملہ کے دورے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی انتہاپسندی ثابت ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عرب وزرا کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جانے سے روکنا اسرائیلی حکومت کا امن کے منافی اقدام ہے، اس اقدام سے اسرائیلی تکبر کے خلاف ہماری سفارتی کوششوں کو دگنا کرنے کےعزم کو تقویت ملی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو آج رملہ کا دورہ کرنا تھا، اسرائیلی حکومت نےگزشتہ روز عرب وزرا کے وفد کو رملہ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔