سٹی42: آج شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سیسمک ایکٹیویٹی کو نوٹ کرنے والے مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلہ کا مرکز کراچی میں شہر کے اندر ہی ہے۔
اس درمیانہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے واضح محسوس ہوئے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 33 منٹ پر آیا۔
اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز 24.31 درجے شمالی عرض البلد اور 67.25 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ یہ جگہ کراچی شہر مین قائد آباد کے نیچے بنتی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔