ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گراں فروشی کا بازار گرم، ماڈل بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا

لاہور میں گراں فروشی کا بازار گرم، ماڈل بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شہر  لاہور میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی، متعدد بار خبریں نشر ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے اب تک کوئی موثر کارروائی نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کیے گئے ماڈل کارٹس بھی گراں فروش مافیا کی نذر ہو گئے۔

شادمان سمیت مختلف ماڈل بازاروں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ

 آلو 60 کی بجائے 70 روپے،  ٹماٹر 40 کے بجائے 50 روپے،  کھیرا 55 کی بجائے 60 روپے،  بینگن 80 کے بجائے 90 روپے،  ادرک 560 کی بجائے 650 روپے،  سبز مرچ 90 کے بجائے 100 روپے،  کیلا دوم 150 کے بجائے 200 روپے،  فالسہ 300 کے بجائے 400 روپے،  آم 270 کے بجائے 300 سے 400 روپے اور تربوز 50 کے بجائے 60 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

نرخ نامے اگرچہ آویزاں ہیں مگر دکاندار شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری حرکت میں آئے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔