ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈہرکی: نرلی پل کے قریب افسوسناک حادثہ، دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے

ڈہرکی: نرلی پل کے قریب افسوسناک حادثہ، دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جہانگیر عالم:  ڈہرکی میں نرلی پل کے قریب افسوسناک حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں جا گرے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد معمول کے مطابق پل سے گزر رہے تھے کہ اچانک پل کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد قریبی علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو نہر سے نکالا اور سول ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پل کی خستہ حالی کی شکایات متعدد بار انتظامیہ تک پہنچائی گئیں مگر اس کے باوجود مرمت یا توجہ نہ دی گئی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی فوری مرمت کی جائے اور ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔