ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 مویشی منڈیاں مکمل فعال

لاہور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 مویشی منڈیاں مکمل فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عید الاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں چھ مویشی منڈیاں مکمل فعال کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں اور بیوپاریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ان منڈیوں میں کاچھا بکر منڈی، تحصیل نشتر اور دیگر اہم مویشی منڈیاں شامل ہیں جہاں روشنی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام لائٹس فعال ہیں۔

اہم انتظامات میں منڈیوں میں شہریوں اور بیوپاریوں کے لیے پینے کا پانی دستیاب ہے۔پارکنگ ایریا کو لی پارک اور ٹریفک پولیس کے زیر انتظام رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رنگ روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔پولیس نے پارکنگ کے لیے مخصوص ایریاز مختص کر دیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کی مشترکہ کوششوں سے تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔