ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی پی 52 سمبڑیال ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی امیدوار کا خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر دھاندلی کا الزام عائد

 پی پی 52 سمبڑیال ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی امیدوار کا خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر دھاندلی کا الزام عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں محمد اشفاق:  پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 راحیل کامران کےالزامات کے مطابق  اُنہوں نے خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران سے فارم 45 پر ایڈوانس دستخط لیے جا رہے ہیں۔
 راحیل کامران کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں وہ الیکشن عملے کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈوانس دستخط سے انکار کرنے والے افسران کو میڈیکل چھٹی پر بھیج دیا جا رہا ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے اضلاع سے پولنگ عملہ لاکر تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ انتخابی نتائج کو متاثر کیا جا سکے۔  راحیل کامران نے کہا کہ خواجہ آصف ہوش کے ناخن لیں، آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔
 پیپلز پارٹی امیدوار کے مطابق انہوں نے ان تمام بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن کو باقاعدہ شکایت ارسال کر دی ہے۔