ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیرس سینٹ جرمائن کی فتح کا جشن ہنگامے میں بدل گیا, پولیس و مظاہرین میں جھڑپیں

 پیرس سینٹ جرمائن کی فتح کا جشن ہنگامے میں بدل گیا, پولیس و مظاہرین میں جھڑپیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیرس سینٹ جرمائن (PSG) کی چیمپئنز لیگ میں فتح کا جشن پیرس کی سڑکوں پر پرتشدد ہنگامہ آرائی میں بدل گیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق جشن منانے کے لیے جمع ہونے والے مشتعل نوجوانوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس میں 81 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
 پولیس اور شائقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔

 فرانسیسی وزیر داخلہ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور قانون کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔