سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
اہم ہدایات میں سپروائزری افسران خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز کو مؤثر پٹرولنگ کے لیے متحرک اور تعینات اہلکار مکمل الرٹ اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خدشے سے نمٹنے کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔دعائیہ تقریبات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل مستعد ہیں۔