سپر اسٹار لیونل میسی نے فرنچ کلب پی ایس جی کوخیربادکہہ دیا

Messy leaves PSG, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لیونل میسی اس ہفتے پیرس سینٹ جرمین سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ پی ایس جی کلب کے منیجر کرسٹوفے نے میسی کے جانے کی تصدیق کر دی۔

اسٹار فٹبالر کے سعودی، میامی یا اسپینش کلب  میں جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔فٹبال اسٹار میسی کے معاملات پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ میسی کا انٹرمیامی، الہلال یا پھر بارسلونا سے معاہدہ ہو سکتا ہے۔
ورلڈکپ کے فاتح کپتان نے فرنچ کلب کی جیت سے  اپنے معاہدے کو یادگار بنا لیا۔ لیونل میسی اس ہفتے سلرمونٹ فُٹ سے جی پی ایس کی جانب سے آخری میچ کھیلیں گے۔


ارجنٹائنی فارورڈ نے 2021 میں بارسلونا سے اختلافات پر  بارسلونا کو چھوڑ کرفرنچ کلب کو جوائن کیا تھا۔  میسی کی کپتانی میں پی ایس جی نے فرنچ ون کا ٹائٹل جیتا تھا۔ میسی کے پی ایس جی سے معاہدے کے دوران ہی میسی کی ٹیم ارجنٹائن فاتح عالم بنی جس کا پی ایس جی کی شہرت کو بھی بہت بڑا فائدہ ہوا۔


بتایا جاتا ہے کہ  لیونل میسی نے جب سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا تو  اس پر ارجنٹائنی فٹبالر کے فرنچ کلب انتظامیہ سے اختلافات بڑھے۔
لیونل میسی کا سعودی کلب الہلال سے 522 ملین پاؤنڈ کا مہنگا معاہدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔